لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جانوروں سے لدی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جھنگ روڈ ایم فور موٹروے انٹرچینج کے قریب جانوروں سے لدی گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا