پشاور(یواین پی)امریکی فارن سروس کے تجربہ کار افسر ٹام ایکرٹ نے قونصلیٹ جنرل پشاور میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے ٹام ایکرٹ کی پشاور میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی نمائندگی کرنے والے نامور سفارت کاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹام اُن ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے نہایت موزوں شخصیت ہیں، جو پاکستان کی آزادی سے شروع ہونے والے ہمارے سفارتی تعلقات کا تاریخی تسلسل برقرار رکھنے اور خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایسے نئے تعلقات اُستوار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، جو ہم سب کو مضبوط، محفوظ اور مزید خوشحال رکھنے کے حامل ہوں