عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ شانزے لودھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری جوڑے نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔اس موقع پر شیئر کی گئی خصوصی پوسٹ میں بچے کی اچھی صحت، مضبوط ایمان، خوشیوں بھری زندگی اور نیک انسان بننے کی دعا کی گئی۔ جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام   اسماعیل رکھا ہے۔شانزے لودھی نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سفر جسمانی اور جذباتی طور پر مشکل تھا لیکن بیٹے کو پہلی بار گود میں لیتے ہی وہ تمام تکلیف بھول گئیں۔واضح رہے کہ عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے فروری 2025 میں مدینہ میں نکاح کیا تھا ۔