امریکہ ایران پر نیوکلیئر حملہ کرتا ہے تو پنڈورا باکس کھل جائے گا: جمیل احمد خان

اسلام آباد(آئی این پی )سابق سفیر جمیل احمد خان نے کہا ہے امریکہ اگر ایران پر نیوکلیئر حملہ کرتا ہے تو پنڈورا باکس کھل جائے گا، پھرکوئی بھی ملک دوسرے پر نیو کلیئر حملہ کرسکتا ہے،امریکی آئین کے مطابق الیکشن میں اگر ٹرمپ کو کامیابی نہیں بھی ملتی توکمانڈر ان چیف اور ایگزیکٹو آرڈر زکے اختیارات میں کمی نہیں آئے گی۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے سات پوائنٹ میں یہ بھی ہے کہ خطے سے امریکی فورسز کو کم کرنا شروع کردیا جائے،لیکن اس پر امریکا اتنی آسانی سے رضامند نہیں ہوگا۔