وارداتیں، شہری لٹتے رہے

 آصف سے 1لاکھ 20، غلام عباس سے 1لاکھ 15ہزار چھین لئے 
ہنجروال ،شالیمار ،گڑھی شاہو سے گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں چوری 
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس میں آصف سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون, ٹائون شپ میں غلام عباس سے 1لاکھ 15ہزار اور موبائل فون،لوئرمال میں رفاقت سے1 لاکھ 10 ہزار اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں غفور سے1لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں ساجد سے65 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہنجروال اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو ،اسلام پورہ اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔