جڑانوالہ (آ ن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن 11دسمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدانسانی زندگی خوراک اور پانی کی فراہمی میں پہاڑوں کے کردار کی اہمیت کے متعلق عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سماجی تنظیموںکے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین پہاڑوں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے گیارہ دسمبر2001ء میںایک قرارداد منظور کی جس کے مطابق11دسمبر کو ہر سال دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں23فیصد رقبے پر پہاڑ ہیں جبکہ12فیصد لوگ پہاڑوںمیں مکین ہیںپاکستان میں 13فیصد علاقہ پہاڑوںپر مشتمل ہے ہے دنیا کی16بلند ترین چوٹیوں میں8پہاڑی چوٹیاں پاکستان میں ہیں۔