لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی گلدشت ٹائون پولیس نے دو رکنی اعجاز موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ کے سرغنہ اعجاز اور آفتاب عالم کو گرفتار کر کے 5 موٹر سائیکلیں، ماسٹرکیز، دو پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزموں نے غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر نیکا اعتراف کیا ہے۔