عالمی ایجنسی نے لاہور کو گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دے دیاجو کہ بڑااعزاز ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)مستند عالمی ایجنسی نمبیو نے کرائم اینڈسیفٹی انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی تاریخ میں پہلی بار کرائم میں واضح کمی آئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ایجنسی نے لاہور کو گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دے دیاجو کہ لاہور کیلئے بڑااعزاز ہے۔ کرائم فائٹنگ کی بہترحکمت عملی کی بدولت لاہور محفوظ شہروں میں سرفہرست رہا۔ عالمی کرائم انڈیکس میں لاہور کا 37 واں جبکہ محفوظ شہروں میں 63 واں نمبرآیاجو کہ نیو یارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے ذیادہ محفوظ ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ایک سال میں لاہور میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل سے اپریل 24-2023 میں 67585 جبکہ 25-24 میں 34091 جرائم رونما ہوئے۔دورانِ ڈکیتی قتل میں 64 فیصد، ڈکیتی میں 55 فی صد کمی واقع ہوئی۔ اسی طرح موٹرسائیکل چوری میں 33، چھیننے میں 42،کار چوری میں 33 فیصد، دیگر گاڑیوں کی چوری میں 39 فیصد کمی واقع ہوئی۔ انسدادِ جرائم کیلئے محکمانہ احتساب کے دوران 400 سے زائد افسران و اہلکاروں کو سزائیںدی گئیں۔