76فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی

اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ایک مطالعاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 76 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت  جبکہ 24 فیصد نے مخالفت کی۔دی انسٹی ٹیوٹ آف انسائٹس اینڈ امپیکٹ کے اسٹریٹجک اسٹڈیز کی مطالعاتی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 79 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت جبکہ 21 فیصد نے مخالفت کی۔ خیبر پختونخوا میں 75 فیصد نے حمایت اور 25 فیصد نے مخالفت کی، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 74 فیصد نوجوان نئے صوبوں کے قیام کے حق میں اور 26 فیصد مخالفت میں سامنے آئے۔بلوچستان میں 71 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت جبکہ 29 فیصد نے مخالفت کی۔ سندھ میں حمایت کا تناسب 59 فیصد جبکہ مخالفت 41 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 36 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت اور 64 فیصد نے مخالفت کی، جبکہ گلگت بلتستان میں 41 فیصد حمایت اور 59 فیصد مخالفت ریکارڈ کی گئی۔