ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈٖ فارشل کو کو عظیم رہنما قرار دے دیا، اینڈریوز ائیر بیس پہنچے تو ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا

ٹرمپ  80منٹ طویل ملاقات شہباز شریف
 ملاقات اوول آفس میں ہوئی ، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ، معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے ہندوستان کو شکستِ فاش دی، بھارت کا غرور خاک میں ملادیا: شہباز شریف 
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانوائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ختم ہو گئی ، وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔اوول آفس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ سے زائد جاری رہی۔ملاقات شروع ہونے سے قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو عظیم رہنما قرار دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان بھی شاندار شخص ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستانی وفد کے ہمراہ واشنگٹن کے اینڈریوز ائیر بیس پہنچے تو انکا ریڈ کارپٹ پر امریکی ائیر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ائیربیس سے روانہ ہوا۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں جاری ملاقات ختم ہو گئی ہے۔تقریباً ایک گھنٹے 20منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے سیکیورٹی اور دفاعی امور پر امریکی حکام سے مشاورت کی۔ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک عظیم رہنما آ رہے ہیں، ہمارے پاس پاکستان کے وزیرِاعظم آ رہے ہیں اور پاکستان کے فیلڈ مارشل بھی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک بہت عظیم شخصیت ہیں، اور وزیرِاعظم بھی۔ دونوں ہی۔ اور وہ آ رہے ہیں، بلکہ ہو سکتا ہے وہ اس وقت اسی کمرے میں موجود ہوں۔وزیرِ اعظم کی آمد پر اینڈریوز ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ریڈ کارپٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔س موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز غزہ میں جنگ بندی سے متعلق صدر ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات کو مفید قرار دیاتھا، گفتگو کے دوران کہاکہ معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے ہندوستان کو شکستِ فاش دی، بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں۔