ملک میں معیشت بہتر اور سرمایہ کاری ہو رہی ہے:عطاء تارڑ

 پی ٹی آئی  چھ سے سات گروپوں  میں تقسیم ہو چکی ‘ مولانا  فضل الرحمن کی  حمایت  نظر نہیں آتی
پیکا  ایکٹ پر مشاورت  کیلئے  پہلے بھی تیار تھے، اب بھی تیار ہیں :وفاقی وزیر اطلاعات
  لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاللہ تارڑ نے کہا ہے  ملک میں معیشت بہتر اور   سرمایہ کاری ہو رہی ہے، حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، اس وقت پی ٹی آئی  چھ سے سات گروپوں  میں تقسیم ہو چکی  ہے ،  میری ذاتی رائے میں مولانا  فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کے ساتھ حمایت مجھے نظر نہیں آتی، میں سمجھتا ہوں   عمران خان اور جنرل فیض حمید جیسے طالبان کو واپس لائے اور ٹی ٹی پی کو ایسٹیبلش کیا ان کے تو جرائم ان گنت ہیں،پیکا  ایکٹ پر مشاورت  کیلئے  پہلے بھی تیار تھے، اب بھی تیار ہیں اور اس پر ابھی  بہت کام ہونا ہے  پشاور میں  سٹیڈیم کا نام ارباب نیاز ہی رہنے دیں اور انکلوژر بے شک  عمران خان کے نام پر رکھ لیں، جلد ہی ایسے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو نئی وسعتیں ملیں گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے   ریاض میں منعقدہ سعودی میڈیا فورم میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر ایک انٹرویو میں کیا ۔   عطاللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں ایسی تبدیلی آئی ہے جو دیکھنے کے قابل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جو ویژن 2030 دیا تھا، وہ صرف ویژن نہیں تھا اس کی 80 فیصد تکمیل ہو چکی ہے، قدم قدم پر آپ کو تعمیر و ترقی کے نشانات واضح نظر آتے ہیں۔ا  نہوں نے کہا کہ سعودی میڈیا فورم میں پوری دنیا سے صحافیوں سمیت میڈ