میکسیکو کی بحریہ کا چھوٹا طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر گر کر تباہ، 5 ہلاکتیں ایک بچہ
امریکی میڈیا کے مطابق، یہ چھوٹا طیارہ مریض اور دیگر سات افراد کو ہیوسٹن ایئرپورٹ لے جارہا تھا کہ گیلوِسٹن بے میں گر کر حادثے کا شکار ہوا۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق، واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، اور ایک مسافر ابھی بھی لاپتہ ہے۔ ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا تھا کہ 4 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، لیکن بعد میں تصدیق ہوئی کہ ان میں سے 2 ہلاک ہوچکے ہیں۔میکسیکو کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیارے میں 8 افراد سوار تھے، جن میں 4 بحریہ کے عملہ کے ارکان اور 4 شہری شامل تھے۔