تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ذخائر مستحکم، مختلف مقامات پر بہاؤ میں اتار چڑھاؤ

 تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 35 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے
 اسلام آباد ( آن لائن )ترجمان  واپڈا کے مطابق ملک کے بڑے آبی ذخائر اور دریائی مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال جاری کر دی گئی ہے، جس میں مختلف دریاؤں اور بیراجوں پر بہاؤ میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 29 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 45 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ریزروائر میں پانی کی سطح 1443.28 فٹ اور قابلِ استعمال ذخیرہ 8 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں دریائے جہلم کے پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک رہا، جبکہ ذخیرہ 26 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ اور پانی کی سطح 1171.55 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک رہا