گھر پر کسی مرد سے زیادہ اپنے کتوں کی موجودگی پسند ہے، سہیل خان کی سابق اہلیہ

گھر پر کسی مرد سے زیادہ اپنے کتوں کی موجودگی پسند ہے، سہیل خان کی سابق اہلیہ

بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی سابقہ بیوی سیما سجدیہ نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی، تنہائی اور نئے رشتوں کے حوالے سے کھل کر بات کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طویل دن کے بعد وہ اپنے کتوں کے پاس واپس جانا زیادہ پسند کرتی ہیں اور اب عادی ہو چکی ہیں کہ تنہا رہیں۔ سیما کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی کمپنی پسند ہے اور وہ زندگی میں اکیلے رہنے سے گھبراتی نہیں ہیں۔سیما سجدیہ نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ وہ کسی اچھے ساتھی کے ساتھ سفر اور وقت گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں، مگر وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں۔سہیلی خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد دونوں نے غصے اور اختلافات سے گزرنے کے بعد ایک بہتر تعلق قائم کیا ہے۔ اب وہ اور سہیل خان اپنے دونوں بیٹوں کے لیے ایک اچھی ٹیم ہیں اور بطور دوست ایک دوسرے کے قریب ہیں۔سیما کا کہنا ہے کہ ماضی کے تلخ مرحلے ختم ہو چکے ہیں اور دونوں اپنی توجہ بچوں کی بہتر پرورش اور کو-پیرنٹنگ پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ سہیل خان اور سیما سجدیہ نے 1998 میں شادی کی تھی اور 24 سال بعد 2022 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔