آئی ایم ایف سے جائزہ مذاکرات میں زیادہ سے زیادہ ریلیف لیا جائے شہبازشریف

شہبازشریف کی جینوا میں نوازشریف سے ملاقات‘سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا‘وزیراعظم آج  لندن میں  تقریب سے خطاب کریں گے
اسلام آباد‘لندن(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) کے ساتھ آئندہ جائزہ مذاکرا زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے  آئی ایم ایف سے  جائزہ مذاکرات میں بڑے ریلیف کی  کوششیں تیز کرتے ہوئے مذاکرات میں منی بجٹ سے بچانے کیلئے متبادل ذرائع سے آمدن بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف  نے  لندن آمد سے قبل جنیوا میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور انہیں پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے سے  متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، وہ لندن میں  قیام کے دوران برطانوی حکام اور  پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ  آج اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔