سیاست اور موقف کیلئے ان سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے: میاں افتخار حسین

مرکزی صدر ایمل ولی خان کا دوٹوک مؤقف اے این پی کی سو سالہ اصولی سیاست کا تسلسل ہے 
پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہم سے کوئی یہ امید نہ رکھے کہ ہم اپنی سیاست اور موقف کیلئے ان سے ڈکٹیشن لیں گے۔ موجودہ حالات میں مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا واضح مؤقف عوامی نیشنل پارٹی کی سو سالہ تاریخ، نظریاتی استقامت اور پشتون قوم کے حقوق کے لیے بے لوث جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔ اے این پی نے ہمیشہ اصولوں، نظریات اور جمہوری اقدار کی سیاست کی ہے۔ اقتدار، عہدوں اور مراعات کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں پر سمجھوتہ نہ کبھی کیا ہے اور نہ کریں گے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ سیاست اقتدار کے ایوانوں تک رسائی کا نام نہیں، بلکہ اپنی قوم کے حقوق، امن، عزت اور خودمختاری کے لیے مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں، قید و بند اور سیاسی مشکلات سے عبارت ہے، لیکن کوئی دبا، لالچ یا مخالفت ہمیں اپنے نظریے سے دستبردار نہیں کر سکی