صارفین کے لیے خوشخبری: موبائل ڈیٹا بنڈل ختم ہونے پر غیر ضروری چارجز سے بچاؤ ممکن

صارفین کے لیے خوشخبری: موبائل ڈیٹا بنڈل ختم ہونے پر غیر ضروری چارجز سے بچاؤ ممکن

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے لیے خوشخبری سنائی ہے تاکہ غیر ضروری موبائل ڈیٹا چارجز سے بچا جا سکے۔

پی ٹی اے کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جب آپ کا ڈیٹا بنڈل ختم ہو جائے یا اس کی حد پوری ہو جائے، تو انٹرنیٹ استعمال جاری رکھنے پر مہنگے Pay-As-You-Go (PAYG) چارجز لاگو ہو سکتے ہیں، جو آپ کے بیلنس کو غیر متوقع طور پر کم کر سکتے ہیں۔  اس سے بچاؤ کے لیے، تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت بیلنس سیو (PayG بلاکر) سروس دستیاب ہے، جو بنڈل کے خاتمے کے بعد انٹرنیٹ کو خودکار طور پر بند کر دیتی ہے اور آپ کے بیلنس کو محفوظ رکھتی ہے۔  ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ادارہ صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ٹیلی کام خدمات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔  یہ اقدام صارفین کے لیے ان کی مالی حفاظت اور بہتر انٹرنیٹ سروس کے لیے اہم ہے۔