وفاقی حکومت نے ٹرانسمیشن سسٹم چارجز کی مد میں بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں نیشنل گرڈ کمپنی نے نیپرا میں سسٹم چارجز بڑھانے کی باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی نے مجموعی طور پر 484 ارب روپے کے سسٹم چارجز وصول کرنے کی منظوری طلب کی ہے۔
مالی سال 2022-23 کے لیے 112 ارب روپے
مالی سال 2023-24 کے لیے 163 ارب روپے
مالی سال 2024-25 کے لیے 209 ارب روپے
نیپرا کی منظوری کی صورت میں یہ رقم بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین سے وصول کی جائے گی، جس کے تحت صرف آئندہ مرحلے میں ہی صارفین سے 284 ارب روپے کی وصولی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس اضافے کا مقصد ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن، دیکھ بھال اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لانا بتایا جا رہا ہے، تاہم صارفین پر پڑنے والے مالی بوجھ سے عوامی سطح پر شدید ردعمل کا امکان ہے۔