نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد صارفین کے بلوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
نئے نظام کے تحت فکسڈ چارجز اب بجلی کے استعمال (یونٹس) کے بجائے منظور شدہ لوڈ کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے۔ یہ نیا فریم ورک جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین اس کے دائرہ کار میں آئیں گے۔اس سے قبل فکسڈ چارجز زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں تک محدود تھے، تاہم نئے نظام میں کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی 200 سے 675 روپے فی کلو واٹ فکسڈ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر ایسے صارفین پر پڑے گا جن کا لوڈ زیادہ مگر استعمال کم ہے۔ عوام نے بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔