واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دور کی پالیسیوں کو ایک اور بڑا دھچکا،امریکی عدالت کاوائس آف امریکا کے1042ملازمین بحال کرنے کی ہدایت کردی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی جج نے وائس آف امریکہ کی پیرنٹ ایجنسی کوحکم دیا ہے کہ وہ نیٹ ورک کے ایک ہزار 42 ملازمین، جنہیں جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا،پیر تک واپس کام پر بحال کرے۔جج نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت کیری لیک کے اقدامات کو "من مانی اور غیر معقول" قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات نیوز آٹ لیٹ کو مثر طور پر ختم کرنے کی کوشش تھے۔امریکی عدالت کے جج رائس سی لیمبرتھ نے منگل کو اپنے فیصلے میں کہا کہ کاری لیک نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے