عوام کی آخری امید عدلیہ ہے، ملک کے مقبول ترین لیڈر کو انصاف نہیں ملے گا تو عام شہری کو کیسے ملے گا؟
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے۔ جنید اکبر اور اسد قیصر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ہمارے بار بار مطالبے کے باوجود عدلیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کا نوٹس نہیں لیا، پچیس کروڑ عوام کی آخری امید عدلیہ ہے، اگر ملک کے مقبول ترین لیڈر کو انصاف نہیں ملے گا تو عام شہری کو انصاف کیسے ملے گا؟سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو سوچنا ہوگا کہ وہ کس طرف جا رہی ہے۔ اگر عدلیہ انصاف نہیں کرے گی تو عوام انصاف کریں گے، پھر کسی کا بس نہیں چلے گا۔