ایران: پاکستان کے یومِ آزادی پر تقریب، معرکہ حق کی یاد تازہ

تہران(آئی این پی )ایران میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان ہائوس تہران میں منعقدہ تقریب میں یوم آزادی کے ساتھ ساتھ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی یاد بھی تازہ کی گئی۔ تقریب کا آغاز سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی سے ہوا، جو پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے قومی ترانے کی دھن پر انجام دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسلح افواج ہر حال میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، معرکہ حق کی کامیابی پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یومِ آزادی کی تقریب میں ایرانی دارالحکومت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔تقریب میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔