پاکستان ریلوے کی یہ تاریخ کی کامیاب ترین آئوٹ سورسنگ ہوئی:ترجمان
لاہور (کرائم رپورٹر ) ریلوے نے پانچ ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پونے گیارہ ارب روپے میں نجی شراکت داروں کے سپرد اس سے قبل انہی ٹرینوں سے 8 ارب روپے کمائے جا رہے تھے،عوام، ملت اور قراقرم ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی ،میانوالی اور نارووال پسنجر بھی نجی شراکت داری سے بہتر سہولیات کے ساتھ چلائی جائیں گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی یہ تاریخ کی کامیاب ترین آئوٹ سورسنگ ہوئی ،کامیاب آئوٹ سورسنگ پر وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی سی ایم اور کمرشل ٹیم کو شاباش دی اس سے قبل فریٹ ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ بھی بہترین ریٹس پر کی گئی تھی، فریٹ ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ سے آئندہ مالی سال دس ارب سے زائد آمدن متوقع ہے، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز اسی سال پہلی بار ایک کھرب سے زائد ریونیو کمائے گا،محنت کر رہے ہیں، ریلوے سے مزید اچھی خبریں آئیں گی۔