وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا، اور سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے اور اس کے فروغ کے لیے دیرپا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، جس سے مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کرتار پور میں عالمی معیار کا ہوٹل بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔