شہریوں سے فراڈ کرنیوالا ٹریول ایجنٹ گرفتار

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ایف اآئی اے کی کارروائی شہریوں سے فراڈ کرنے والا ٹریول ایجنٹ گرفتار ، ملزم غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ،ملزم کا تعلق ضلع پاکپتن منڈی بازار سے ہے جو شہری سے 20 لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث ہے ،ملزم نے ہارون نامی شہری کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیا، ملزم سے پستول اور گولیاں بھی براآمد کی گئیں۔