ججوں کا استعفے دینا حکومت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے:اعتزازاحسن

 صدر مملکت کو بھی تاحیات استثنی سے نام نکلوانا چاہئے تھا، مجھے پتہ ہوتا تو صدر  کو ضرور کہتا
 ججوں کو ابھی استعفے نہیں دینے چاہئیں تھے،،جوڈیشری کو جوڈیشری کے ہاتھوں ہی مروایا گیا ہے
اسلام آباد(آئی این پی )معروف  وکیل اور سیاستدان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے  کہ ججز کا استعفے دینا حکومت کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا صدر مملکت کو بھی تاحیات استثنی سے نام نکلوانا چاہئے تھا، مجھے پتا ہوتا تو صدر مملکت کو ضرور کہتا۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ جوڈیشری کو جوڈیشری کے ہاتھوں ہی مروایا گیا ہے، جوڈیشری کو سیلف اکائونٹ بیلٹی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر زندہ ہوتیں تو اس ترمیم کی اتنی حمایت نہ کرتیں، صدرمملکت کے تاحیات استثنی کا محترمہ بالکل ساتھ نہ دیتیں۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ محترمہ چیف جسٹس آفس کے حق میں تھیں، دونوں ججز کو ابھی استعفے نہیں دینے چاہئیں تھے، رکنا چاہئے تھا۔