جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر استعفیٰ دیا تھا
اسلام آباد( آن لائن ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے دونوں ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔گزشتہ روز دونوں ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر انہیں صدر مملکت کو ارسال کیا تھا۔ صدرِ مملکت کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے جاری اعلامیے میں یہ اطلاع دی گئی کہ آصف علی زرداری نے دونوں ججز کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔