نئی دہلی میں تیز ہواؤں کے باعث مٹی کے طوفان نے شہر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کا اثر ارون جیٹلی سٹیڈیم میں جاری ممبئی انڈینز کے ٹریننگ سیشن پر بھی پڑا۔
طوفان کے اچانک حملے کے دوران، ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم اور سٹاف کو تیزی سے ڈگ آؤٹ میں واپس آنے کی ہدایت دی۔ اس دوران کیمرہ مین نے ساری صورتحال کی ویڈیو بنائی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے، ڈیپک چاہر اور لسیث ملنگا تیزی سے ڈگ آؤٹ کی طرف دوڑ رہے ہیں۔ویڈیو میں روہت شرما ہنستے ہوئے کہہ رہے ہیں، "واپس آؤ، واپس آؤ!" اور کیمرہ مین کی طرف مزاحیہ انداز میں اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں، "ابے مجھے کیا دیکھ رہا ہے، وہ ویڈیو لے اور مٹی کے طوفان کی طرف اشارہ کیا جو سٹیڈیم میں تباہی مچا رہا تھا۔"ممبئی انڈینز نے اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم اب اپنے اگلے میچ میں دہلی کیپٹلز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، جہاں وہ اپنی شکستوں کا سلسلہ توڑنے کی کوشش کریں گے۔