کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہونے کا کبھی دعوی نہیں کیا،سعدیہ جاوید

 جنوری تا اگست جرائم کی شرح میں کمی آئی ، حکومت جرائم کے خلاف اقدامات کر رہی ہے
کراچی( آئی این پی )سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کبھی دعوی نہیں کیا کہ کراچی میں جرائم کی شرح صفر ہو چکی ہے۔ایک انٹرویو میں  سعدیہ جاوید نے کہا کہ  کراچی میں جنوری تا اگست جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، حکومت جرائم کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستمبر کے شروع کے دنوں میں جرائم میں کچھ اضافہ ہوا ہے، جرائم کی روک تھام میں کہیں نہ کہیں پولیس کی کوتاہی ہے، کلفٹن میں بینک کے باہر سے شہری کو لوٹنے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ جرائم کی روک تھام سے متعلق وزیرِ داخلہ سندھ نے پولیس افسران کا اجلاس طلب کیا ہے۔