لاہور میںرواں سال کے دوران 246افراد قتل‘ صدر ڈویژن سرفہرست

سول لائنز ڈویژن میں  قتل کے 24 مقدمات کا اندراج کیا گیا‘ اقدام قتل کی وارداتوںمیں کینٹ  ڈویژن 140 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا
سٹی  ڈویژن اقدام قتل کی 96 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا ‘ماڈل ٹاؤن  ڈویژن  اقدام قتل کے 94 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا
لاہور(رپورٹ کاشف بٹ سے )لاہورمیں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل وغارت کا سلسلہ نہ رک سکا ۔رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 246 افراد قتل ہوئے۔پولیس ریکارڈ  کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 7 واقعات رپورٹ، اقدام قتل کے 509 مقدمات درج کئے گئے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 4 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویژن سرفہرست رہا،سٹی ڈویژن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔کینٹ ڈویژن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوا۔اس کے علاوہ قتل کی ورداتوں میں ماڈل ٹاؤن  ڈویژن 53 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا، اورصدر ڈویژن قتل کی 52 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ  ڈویژن قتل کے 50 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر ، سٹی ڈویژن 40، اقبال ٹاؤن  ڈویژن میں مختلف وجوہات پر 27 افراد قتل ہوئے اورسول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران قتل کے 24 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ اقدام قتل کی وارداتوںمیں کینٹ  ڈویژن 140 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔سٹی  ڈویژن اقدام قتل کی 96 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا اورماڈل ٹاؤن  ڈویژنقدام قتل کے 94 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔صدر ڈویژن 90، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 56 مقدمات کا اندراج ہوا،سول لائنز  ڈویژن میں رواں سال کے دوران اقدام قتل کی 33 وارداتیں رپورٹ ہوئیں