پاکستان میںرواں سال مہنگائی زیادہ ہوگی‘آئندہ 4برس کم رہے گی آئی ایم ایف

 رواں مالی سال میں مہنگائی 8 اعشاریہ 4فیصد رہنے کا خدشہ ہے:آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں  کنٹری رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد(آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم آئندہ چار مالی سالوں کے دوران مہنگائی کم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں اپنی کنٹری رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ میں رواں مالی سال 2026۔27 کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح حکومتی مقررہ ہدف اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ظاہر کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال میں مہنگائی 8 اعشاریہ 4فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ آئندہ چار مالی سال کے دوران مہنگائی رواں مالی سال سے کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔کنٹری رپورٹ میں آئی ایم ایف نے مزید پانچ سال پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ بھی لگایا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ دو مالی سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہی۔