قصور(خصوصی رپورٹ)چار مختلف مقامات پر غیرقانونی طورپر کھلا پٹرول وڈیزل فروخت کرنیوالے 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ انسپکٹنگ آفیسر سول ڈیفنس قصور چراغ دین نے تھانہ گنڈاسنگھ والا میں مقدمات درج کروائے کہ دورانِ انسپکشن حسین خانوالہ میں جمیل احمد، الو آنہ میں آ وسایا ، نئی بستی بھیڈیاں میں ندیم بھٹی اور برج کلاں میں محمد ناظم غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول و ڈیزل فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔