فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،5500کلومردہ ،لاغرمرغیاں تلف

 ٹولنٹن مارکیٹ میں عملی نفاذکا فیصلہ، عملدرآمدنہ کرنے پرکاروباربندہوجائیں گے
لاہور (سپیشل رپورٹر )ڈی جی فوڈاتھارٹی نے میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ چکن بردارگاڑیوں پر لائی جانیوالی 80ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کے دوران 5500کلومردہ ،لاغرمرغیاں تلف کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی نے جاری کردہ ایس اوپیز پر ٹولنٹن مارکیٹ میں مکمل عملی نفاذ  کا فیصلہ کیا ہے ۔10جنوری تک ایس پی اوپیزپرعملدرآمدنہ کرنے پرکاروباربندہوجائیں گے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مارکیٹ کی ہرمیٹ شاپ پرخودجاکرہدایات دیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاویدنے ہدایت نامہ آویزاں کرنیکی سخت ہدایت بھی کی۔