لاہور(کرائم رپورٹر )گرو منگت پنڈ نزد عید گاہ کے قریب دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون اور بچی زخمی ہو گئی۔ بچے دیوار کے پاس بیٹھے تھے کہ اچانک بوسیدہ دیوار گر گئی۔ زخمی خاتون 22 سالہ بانو اور بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔