کراچی(آئی این پی ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) ملک میں نے ایک نئی رضاکارانہ عام معافی سکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہری اگر رضاکارانہ طور پر یہ تسلیم کریں کہ انہوں نے شناختی دستاویزات میں غلط معلومات فراہم کی تھیں، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق جون 2025 میں نادرا نے شناختی قوانین میں کئی بڑی ترامیم متعارف کروائی ہیں۔ان تبدیلیوں کو شفافیت، تحفظ اور جعل سازی کے خاتمے کے عہد کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ انہی اصلاحات کے تحت ایک رضاکارانہ عام معافی سکیم کی منظوری بھی دی گئی ہے