پیرس: فرانس کے وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدہ سنبھالے صرف 26 روز بعد استعفیٰ دے دیا، جسے صدر ایمانوئل میکرون نے قبول کر لیا ہے۔
لاکورنو کو 10 ستمبر 2025 کو صدر میکرون نے نامزد کیا تھا اور وہ قبل ازیں وزیرِ دفاع رہ چکے ہیں۔ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں آیا ہے جب چند ہفتے قبل سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں فرانس کی تاریخ میں تیسری مرتبہ حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے ختم ہوئی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق مسلسل حکومتی تبدیلیوں نے صدر میکرون کی مقبولیت پر دباؤ بڑھایا ہے اور اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔