فلسطین کی آزاد، خودمختار ریاست کے قیام کے حامی ہیں : بھارت

بھارت نے حماس اسرائیل تنازع سے متعلق اقوام متحدہ کی 10 قراردادوں کی حمایت کی :وزیرخارجہ 
نئی دہلی (آئی این  پی)بھارت  نے کہا ہے مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل 2 ریاستوں کے قیام کے حامی ہیں۔بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا  7 اکتوبر 2023 سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے بعد فلسطین سے متعلق 13 قراردادیں اقوام متحدہ میں پیش کی گئیں۔ بھارت نے ان قراردادوں میں سے 10 کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 3 میں غیر حاضر رہا۔