اسرائیل خودمختار اور آزاد ملک ،امریکہ کے مطالبات کا پابند نہیں :اسرائیلی وزیر

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل کے وزیرِ قومی سلامتی بن گویر نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک خودمختار اور آزاد ملک ہے اور وہ امریکا کے مطالبات کا پابند نہیں ہے جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ  فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہے گی ۔اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایتامار بن گویر نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کی قومی سلامتی کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا، اس لیے اسرائیل اس کا فریق نہیں ہے۔