پی ٹی آئی احتجاج میں 12ہلاکتوں کا ثبوت دے:خواجہ آصف

 غزہ کے شہداء  کی تصاویر سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے مظاہرین سے منسوب کی گئیں
یہ جعلسازی پی ٹی آئی کلچر سے متعلق بہت کچھ بیان کرتی ہے‘بیرسٹر گوہر کی صرف لاتعلقی کافی نہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  پی ٹی آئی کے لوگوں نے غزہ کے شہداء  کی تصاویر سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے مظاہرین سے منسوب کیں، بیرسٹر گوہر کی جانب سے صرف لاتعلقی کافی نہیں ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے پی ٹی آئی 12 ہلاکتوں کے حوالے سے بھی ثبوت سامنے لائے، کسی کے جنازے کی تصویر یا پھر ورثا کی معلومات۔انہوں نے بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا  گوہر صاحب  آپ کے لوگوں نے غزہ کے شہیدوں کی تصاویر ایکس پر شیئر کیں، معذرت کے ساتھ یہ جعلسازی اور فراڈ تحریک انصاف کے کلچر سے متعلق بہت کچھ بیان کرتا ہے۔