لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب میں پنشن پر ہونے والے اخراجات موجودہ سرکاری مصارف کا تیزی سے بڑھنے والا اہم حصہ بن گئے ہیں جس کے باعث پنشن کے نظام میں مسلسل اصلاحات اور مالی ذمہ داریوں کے محتاط انتظام کی ضرورت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔پنجاب حکومت کی مالی سال 2026-27 کی بجٹ دستاویز کے مطابق صوبے میں پنشن پر اخراجات مالی سال 2010-11 کے 36 ارب 40 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2025-26 میں تخمینہ 452 ارب 16 کروڑ روپے تک پہنچ گئے