2026 میں عوام کی خدمت کا مشن پہلے سے زیادہ زور و شور سے جاری رکھیں گے:‘ محسن نقوی

 فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں پاک فوج نے کئی گنا طاقتور دشمن کا غرور خاک میں ملایا:سال نو پر پیغام
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قوم کو سال نو کی  مبارکباددیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ   2026 میں عوام کی خدمت کا مشن پہلے سے زیادہ زور و شور سے جاری رکھیں گے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں پاک فوج نے کئی گنا طاقتور دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔ سال نو پر قوم کے نام پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ 2025 میں عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی‘  2026 میں عوام کی خدمت کا مشن پہلے سے زیادہ زور و شور سے جاری رکھیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ 2025 پاکستان کی دفاعی لحاظ سے تاریخ ساز سال رہا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں پاک فوج نے کئی گنا طاقتور دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔