حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 پیسے فی کلوگرام کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، تاہم زمینی صورتحال کے مطابق شہریوں کو سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں، جبکہ مارکیٹ میں یہ 450 سے 500 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔حکام کے مطابق سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔