پنجاب حکومت ان افرادکی مشکلات سے بخوبی آگاہ ،ایسے افرادکی حوصلہ افزائی اور ان کے حقو ق کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے
معذورافراد میں 37 الیکٹرک ویل چیئرز,بچوں کے لیے 5،مینول ویل چیئرز16،ٹرائی سائیکل 1،واکنگ فریم 4،نابیناافرادکے لیے 6سٹک اور3البو کلپرز تقسیم کی گئی
نارووال (بیورو رپورٹ)محکمہ سوشل ویلفئیرنارووال کے زیراہتمام معذورافرادمیں الیکٹرانک ویل چیئرکی تقسیم کیحوالے سے تقریب کاانعقاد،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال چوہدری نے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پہلے مرحلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئرنارووال کی طرف سے معذورافراد میں 37 الیکٹرک ویل چیئرز,بچوں کے لیے 5،مینول ویل چیئرز16،ٹرائی سائیکل 1،واکنگ فریم 4،نابیناافرادکے لیے 6سٹک اور3البو کلپرز تقسیم کی گئی۔امین بیت المال پنجاب خواجہ محمدوسیم بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیواحمدہارون ،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرتسلیم زہرا،تینوں تحصیلوں کیاسسٹنٹ ڈائریکٹرزماہم رشید،آمنہ رفیق،سلمان نیئر،مینجرصنعت زارمیڈم فرزانہ ودیگر اس موقع موجودتھے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معذورافراد معاشرے کے اہم حصہ ہیں جن کوکسی صورت بھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا،پنجاب حکومت ان افرادکی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے،ایسے افرادکی حوصلہ افزائی اور ان کے حقو ق کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی طرف سے خصوصی افراد میں الیکٹرانک ویل چئیرزکی فراہمی بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔پروفیسراحسن اقبال نیکہا کہ معذور افراد معاشرے میں بوجھ نہیں بلکہ ہمیں ان کا سہارا بننا ہے اور ان کی خدمت کرنی ہے ان کی خدمت سے اللہ راضی ہوتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہمیں معاشرے کے معذور افراد کی بھرپورحوصلہ افزائی کرکے انہیں مفید شہری بنانا ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سیمعذور افرادکی بحالی کے لئے الیکٹرک ویل چیئرزواکنگ سٹینڈ ،سٹک ودیگر اشیاء کی مفت فراہمی ایک احسن اقدام ہے