پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذورافراد کا عالمی دن آج منایا جا ئے گا

    اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذورافراد کا عالمی دن 3 دسمبر کو منایا جا ئے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے اس روز حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب میں خصوصی افراد کو مہمان خصوصی بنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی صلاحیتوںکے اعتراف میں ان کے حقوق کا تحفظ اور معذور افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔