لاہور (خصوصی رپورٹ)نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسد اللہ مدت ملازمت کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ہسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر مہمان خصوصی تھے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی ،ڈاکٹر ذوالفقار علی کھرل (وائس کمشنر) اور نئے تعینات ایم ایس ڈاکٹر وقاص رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔