فیصل آباد: اوباش نے راہ جاتی لڑکی کو فائر مار کر قتل کر دیا

احمدنے چھیڑ خانی سے منع کرنے پر طیش میں آکر فائرنگ کردی،فاطمہ موقع پردم توڑ گئی
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادتھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ پرتاب نگر میں اوباش لڑکے نے راہ جاتی لڑکی کو فائر مار کر قتل کر دیا،پرتاب نگر گلی نمبر 10 کی رہائشی فاطمہ نامی لڑکی گلی نمبر 11 میں ٹیوشن پڑھنے جارہی تھی کہ راستے میں احمد نامی اوباش لڑکے نے چھیڑ خانی سے منع کرنے پر طیش میں آکر فائرنگ کردی،گردن پر فائر لگنے سے لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملتی ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا۔