بد عنوان عناصر کے خلاف تنہا کھڑا رہاجو اپنے مفادات کے لیے کھیلوں کو خاموشی سے اپنے طریقے سے چلاتے رہے:سابق فاسٹ بائولر
لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ جوئے اور سٹے بازی کے خلاف بولنے پر انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لندن میں نیشنل کرائم ایجنسی کو سٹے بازی اور جوئے کے ثبوت بھی پیش کیے۔سرفراز نواز نے بتایا کہ وہ اپنی نئی کتاب میں جوئے اور سٹے بازی سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔سابق فاسٹ بائولر نے کھیلوں میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف اپنے موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان عناصر کے خلاف تنہا کھڑے رہے جو اپنے مفادات کے لیے کھیلوں کو خاموشی سے اپنے طریقے سے چلاتے رہے۔