لاہور(خصوصی رپورٹ)بجٹ میں سکوٹیز کیلئے رقم نہ رکھنے سے اساتذہ میں مایوسی پیدا ہو گئی۔تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکوٹیز کا اعلان کیا مگر بجٹ میں کوئی فنڈ نہ رکھے۔وزیر تعلیم کی جانب سے سکولوں اور کالجز کے اساتذہ کیلئے اگلے بجٹ میں سکوٹیز دینے کا اعلان کیا گیاتھا۔ فیصلے سے اساتذہ میں مایوسی پھیل گئی ہے،خاص طور پر خاتون اساتذہ متاثر ہونگی۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن کو فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہے، وزیر تعلیم اپنے وعدے پر عملدر آمد کریں۔