دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دئیے جائیں گے، بی ایس ایف کا اعلان
لاہور (آئی این پی )بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گائوں رورانوالا خرد( اٹاری) میں کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دئیے۔ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے۔بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔بی ایس ایف کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ دو دن میں مکمل کرلیں، دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کردیے جائیں گے۔