پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ سیشن تک مو خر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ سیشن تک موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم کا بیرون ملک دورہ، اتحاد تنظیمات مدارس کا سربراہی اجلاس اور قومی سپیکرز کانفرنس کے سبب اجلاس ری شیڈول کیا جارہا ہے۔ بتا یاگیا ہے مدارس سے متعلق مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو 11 بجے طلب کئے جانے پر غور کیا جارہا تھا جسے ری شیڈول کردیا گیا اب مشترکہ اجلاس سے متعلق حتمی شیڈول اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی کیساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔